خضدار: بی این پی رہنما کے گھر پر راکٹ حملہ
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے رہنما، عبدالرؤف مینگل پر حملہ ہوا ہے۔ پولیس زرائع کے مطابق خضدار کے علاقے حکیم آباد میں مینگل کے گھر پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق، عسکریت پسندوں نے قومی اسمبلی کی سیٹ نمبر 269 کے امیدوار عبدالرؤف مینگل کے گھر پر راکٹ فائر کئے۔ مینگل بی این پی ایم کے ٹکٹ پر خضدار سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
حملے کے موقع پر عبدالرؤف مینگل اپنے گھر میں موجود نہیں تھے۔ پولیس کے مطابق راکٹ فائر کئے جانے کے بعد شدید فائرنگ بھی کی گئی۔
حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا ۔ پولیس اور لیوی ذرائع واقعے کے فوراً بعد جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور تفتیش شروع کردی۔
ایک اور واقعے میں ضلع خضدار میں ہی نال پولیس سٹیشن کے پاس شرپسندوں نے ایک دستی بم پھینکا۔ پولیس کے مطابق اس واقعے میں پولیس سٹیشن کی دیوار کو نقصان پہنچا ہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔












لائیو ٹی وی