• KHI: Partly Cloudy 22.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.9°C

بلوچستان: ن لیگ اور نیشنل پارٹی کے دفاتر پر حملے

شائع May 5, 2013

۔۔۔۔فائل فوٹو۔
۔۔۔۔فائل فوٹو۔

کوئٹہ: بلوچستان میں پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) اور نیشنل پارٹی کے دفاتر پر حملوں کے نتیجے میں اتوار کا کم از کم سات افراد زخمی ہوگئے۔

مقامی پولیس اہلکار عمران بلوچ نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ خاران میں پی ایم ایل این کے جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کے دفتر پر حملہ کیا گیا جس میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

دھماکے کی شدت سے مسلم لیگ نواز کے انتخابی دفتر کو بھی نقصان پہنچا۔

دوسری جانب مچھ کے علاقے میں عسکریت پسندوں نے نیشنل پارٹی کے انتخابی افتر کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین کارکن زخمی ہوگئے۔

دونوں حملوں میں حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

کارٹون

کارٹون : 12 دسمبر 2025
کارٹون : 11 دسمبر 2025