• KHI: Clear 19.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.6°C
  • ISB: Cloudy 13°C
  • KHI: Clear 19.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.6°C
  • ISB: Cloudy 13°C

بلوچستان میں کوئیک ری ایکشن فورس کو ہیلی کاپٹر فراہم

شائع May 7, 2013

فائل فوٹو۔۔۔

کوئٹہ :بلوچستان میں انتخابات میں کسی بھی ناخشگوار واقعہ کے پیش نظر پاک فوج کی کوئیک ری ایکشن فورس کو ہیلی کاپٹر فراہم کردیئے گئے ہیں۔ 

پیر کے روز ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کوئیک ری ایکشن فورس انتخابات کے دوران کسی بھی ناخشگوار واقعہ کیلئے تیار رہے گے۔

انہوں نے مذید بتایا کہ صوبہ بلوچستان میں پر امن انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے سات ہزار آرمی کے جوان جبکہ پچپن ہزار  لیویز اورپولیس اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیلٹ پیپرز بلوچستان کے تمام اضلاع  میں فراہم کیے جاچکے ہیں جن کی نگرانی پاک آرمی کررہی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بلوچستان میں تریپن حلقوں میں بیلٹ پیپرز ہیلی کاپٹر کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے۔

اس سے پہلےآرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کوئٹہ میں پرامن انتخابات سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی۔ اور اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں انتخابات کیلئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عالم خٹک ، آئی جی ایف سی میجر جنرل عبیداللہ خان،چیف سیکریٹری بلوچستان، آئی ایس آئی اور ایم آئی کے افسران نے شرکت کی

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی اور سویلین اہلکار انتخابات کے دوران مشترکہ گشت کریں گے انہوں نے مزید بتایا کہ انتخابی امیدواروں کو ان کی سیکورٹی کے لئے لیویز اور پولیس اہلکار فراہم کیے جا رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025