• KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C

بلوچستان: تین جماعتی اتحاد حکومت بنائے گا

شائع May 17, 2013

بلوچستان اسمبلی کی فائل تصویر۔
بلوچستان اسمبلی کی فائل تصویر۔

کوئٹہ : گیارہ مئی کے انتخابات کے بعد تین جماعتیں ملکر بلوچستان میں حکومت سازی کریں گی۔

جمعے کے روز کئے گئے اعلان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون، نیشنل پارٹی اور پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کا اتحاد بلوچستان میں اگلی حکومت بنائے گا۔

کوئٹہ میں ایک مشترکہ پریس کانفنرنس سے خطاب کرتے ہوئے پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی ( پی کے ایم اے پی) کے مرکزی سیکریٹری جنرل، اکرم شاہ خان نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کی نشست پاکستان مسلم لیگ نون کو دی جائے گی ۔

' (صوبے میں) مثالی اتحادی حکومت کی تشکیل کا باضابطہ فیصلہ کیا جاچکا ہے۔' خان نے کہا ۔

انہوں نے کہا کہ تمام اتحادی ساتھیوں کی جانب سے بلوچستان کی عوام کے دکھ دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔

ایک سوال کے جواب میں بلوچستان کیلئے نو منتخب پارلیمانی لیڈر، نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ وہ بدامنی کے شکار صوبے میں دیرپا امن کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

' میری پہلی ترجیح امن ہے،' زہری نے کہا ۔

نیشنل پارٹی کے سربراہ ، ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا کہ اتحادی اس بات کا عہد کرچکے ہیں کہ صوبے میں گڈ گورننس کو ممکن بنایا جائے گا۔ ' تمام مشکلات کے باوجود، ہم ڈلیور کرنے کی کوشش کریں گے،' بلوچ نے کہا۔

' ہم ڈائیلاگ پر یقین رکھتے ہیں ناکہ طاقت پر،' انہوں نے بلوچ مزاحمت کاروں سے ممکنہ مذاکرات کے ایک سوال پر جواب دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہ تمام سیاسی قوتوں سے بامعنی مزاکرات کئے جائیں گے۔

تبصرے (1) بند ہیں

ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ بلوچستان کے نئے وزیرِ اعلیٰ نامزد — NewsPK.net Jun 02, 2013 01:47pm
[…] کے مینڈیٹ کو دیکھتے ہوئے تین جماعتی اتحاد کی جانب سے حکومت بنانے پر غور کیا […]

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025