• KHI: Partly Cloudy 18.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.1°C
  • ISB: Cloudy 15.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.1°C
  • ISB: Cloudy 15.1°C

'بلوچستان: انتخابات کے نتائج حقیقی نہیں مصنوعی ہیں'

شائع May 17, 2013

جمیت علماء اسلام ف بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا محمد خان شیرانی جمیت زندہ باد کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں، آئی این پی فائل تصویر۔۔۔۔۔۔

کوئٹہ : جمیت علماء اسلام ف بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ گیارہ مئی کو ہونے والے انتخابات کے نتائج حقیقی نہیں مصنوعی ہیں، جسکا منہ بولتا ثبوت کچرہ دانوں سے ملنے والے بیلٹ  پیپرز ہیں۔

جمیعت علماء اسلام ف کے صوبائی امیر مولانا محمد خان شیرانی  نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ انتخابات میں  مصنوعی نتائج کے مقاصد بلوچستان میں قومیتوں اور مزہبی فرقوں کے نام پر لڑائی کیلے ماحول بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیری لوگر بل میں موجود مراعات حاصل کرنے کیلئے راہ ہموار کی جا رہی ہے جس میں انسداد خانہ جنگی کیلئے الگ فنڈ اور مدارس کے خلاف استعمال ہونے کیلئے الگ فنڈ موجود ہے۔

مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کو سرد خانے میں رکھنے کے بعد چینئ صوبے سنکیانک میں نیا محاذ کھولا جائیگا جس میں مذہب پرست نوجوانوں کو مذہب کے نام پر اور قوم پرست نوجوانوں کو قوم پرستی کے نام پر جذباتی بنا کر ورغلایا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیورنڈ لائن پر بھی سوالات اٹھائے جائیں گے اور جنوبی بلوچستان جہاں بلوچ قوم آباد ہے، وہاں بلوچ مزاحمت کاروں کے خلاف آپریشن کے نام اور شمالی بلوچستان جہاں پشتون قوم آباد ہے وہاں پر  مجاہدین اور طالبان کے خلاف آپریشن کے نام پر کاروائی شروع کی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ اس عمل سے بے گناہ اور عام  لوگ متاثر ہو نگے لیکن ہمیں یہ معلوم ہونا چا ہیے کہ ہم سب ایک کشتی کے سوار ھیں لہذا  قوم ان سب خطرات سے آگاہ رہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025