• KHI: Partly Cloudy 15.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 15.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.6°C

پشین میں لیویز کا چھاپہ، دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

شائع May 21, 2013

۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

کوئٹہ: لیویز نے منگل کے روز بلوچستان کے بشین ضلع میں دہشت گردی کا ایک بڑا واقعہ ہونے سے روک لیا۔

لیویز حکام کی جانب سے پشین کے سرانن علاقے میں چھاپہ مارا گیا جسکے دوران بارود سے بھری ایک پک اپ قبضے میں لے لی گئی۔

ایک لیویز افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ آپریشن کے دوران ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد اس پک اپ کو پشین سے کوئٹہ لے جانے کا ارادہ رکھتے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے اس چھاپے میں بم اور ڈیٹونیٹرز بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔

آپریشن کے بعد ملزمان کو تحقیقات کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025