• KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C

بلوچستان: اغوا ہونے والے سابق ایڈوکیٹ جنرل گھر پہنچ گئے

شائع May 22, 2013

۔۔۔فائل فوٹو۔

کوئٹہ: اغوا ہونے والے سابق ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان، صلاح الدین مینگل آج اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

اس بات کی تصدیق بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل عطااللہ لانگلوو نے کی ہے۔ عطااللہ نے ڈان ڈاٹ کام کوبتایا کہ سابق ایڈوکیٹ جنرل منگل کی شام اپنے گھر پہنچے ہیں۔

تاہم انہوں نے وضاحت نہیں کی کہ آیا ان کی بازیابی کیلئے تاوان ادا کیا گیا ہے یا پھر ایک آپریشن کے بعد ان کی رہائی عمل میں آئی ہے۔

 صلاح الدین مینگل کواس سال تین اپریل کو سریاب روڈ سے اغوا کیا گیا تھا۔ وہ ڈیڑھ ماہ تک اغواکاروں کے قبضے میں رہے۔ پورے صوبے میں وکلا نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور مینگل کی رہائی کیلئے حکومت پر دباؤ جاری رکھا ۔

 دوسری جانب بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بھی مینگل کے اغوا کا سنجیدہ نوٹس لیا تھا۔ دوسری جانب صوبے کے سینیئر ججوں نے بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایجنسیوں کو مینگل کی محفوظ بازیابی کے احکامات دئے  تھے۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025