• KHI: Partly Cloudy 17.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.1°C
  • ISB: Cloudy 14.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.1°C
  • ISB: Cloudy 14.5°C

بلوچستان: 16 اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل

شائع May 23, 2013

فائل فوٹو۔۔۔۔
فائل فوٹو۔۔۔۔

کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 16 اضلاع اس وقت تاریکی میں ڈوب گئے جب گدو ٹرانسمیشن لائن سے اچانک بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی حکام کا کہنا ہے کہ سبی اور گدو کے درمیان 220 کے وی کی دو ٹرانسمیشن لائنوں سے سپلائی ملتوی ہوگئی ہے۔

پیشرفت کے باعث بلوچستان کے متعدد علاقے بشمول کائٹہ، پشین، کلہ عبداللہ، کلات، مستونگ اور دیگر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

ایک کیسکو کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ بجلی غائب ہونے کی تکنیکی وجہ کے بارے میں کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دھماکہ خیز مواد سے لائنوں کو اڑادینے کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے بتایا کہ علاقہ انتہائی حساس ہے اور کل تک کسی ٹیکنیشن کو وہاں نہیں بھیجا جاسکتا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسی لائن کو انتخابات سے ایک دن قبل بھی دھماکے سے اڑادیا گیا تھا۔ بعدازاں پانچ روز بعد اس کی مرمت کو کام مکمل ہوا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025