خاران: قبائلی تصادم میں تین افراد ہلاک
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع خاران میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر خاران فاتح خان خجک نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ خاران کے علاقے بسیمہ میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نیتجے میں موقع پر ہی تین افراد ہلاک ہوگئے۔
لیویز کا کہنا ہے کہ واقعہ قبائلی دشمنی کا نتیجہ ہے جبکہ مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ لیویز حکام واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں اور قاتلوں کی تلاش جاری ہے۔












لائیو ٹی وی