• KHI: Partly Cloudy 25.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.6°C

چیف سیکریٹری بلوچستان کا عبوری وزیر اعلٰی کو انکار

شائع May 29, 2013

نواب غوث بخش بروزئی ,پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں، فائل فوٹو۔۔۔۔

کوئٹہ : چیف سیکریٹری بلوچستان بابر یعقوب فتح محمد نے صوبہ میں نئی منتخب حکومت کے قیام سے پہلے کلیدی تقرریوں اور تبادلے کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

بدھ کے روز عبوری وزیر اعلٰی بلوچستان نواب غوث بخش بروزئی نے سینیئر بیوروکریٹس کے تبادلوں کے احکامات رد کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

نواب غوث بخش بروزئی نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ مجحے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے انعقاد کیلئے نظر انداز کیا گیا لہذا میں نے وزارت چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بلوچستان کے گورنر نواب ذوالفقار مگسی نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس پہلی جون کو طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری نے وزیر اعلٰی سے ملاقات کے دوران صوبہ میں نئی حکومت کے قیام سے پہلے سینیئر بیوروکریٹس کے تبادلوں سے انکار کر دیا۔ اس بات کی اطلاع وزیرِ اعلیٰ اور چیف سیکریٹری کی ملاقات میں موجود ایک ذریعے نے ڈان ڈاٹ کام سے کہی۔

انہوں نے کہا کہ چیف سیکریٹری،  وزیر اعلٰی کو اس بات پر قائل کر رہے ہیں کہ نئی حکومت کے قیام سے پہلے سینیئر سیکریٹریز کا تبادلہ بہتر نہیں ہو گا اور مؤقف پیش کیا کہ تبادلے اور تقرریاں نئی حکومت کی ذمے داری ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلٰی نے چیف سیکرٹری کو لسبیلہ انڈسٹریل اسٹیٹ اتھارٹی کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور چار دوسرے صوبائی سیکریٹریز کو نئے سیٹ اپ سے پہلے تبادلے کی ہدایت کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025