• KHI: Partly Cloudy 18.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.1°C
  • ISB: Cloudy 15.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.1°C
  • ISB: Cloudy 15.1°C

جان محمد جمالی کو بلوچستان اسپیکر بنائے جانے پر اتفاق

شائع June 3, 2013

بلوچستان اسمبلی، فائل فوٹو۔۔۔۔

کوئٹہ : مسلم لیگ نون کے امیدواروں سردار صالح بھوتانی، میر عاصم کرد گیلو اور درمحمد ناصر نے بھی سپیکر کے عہدے کیلئے کاغزات نامزدگی جمع کئے تھے، تاہم تینوں امیدواروں کیجانب سے کاغذات واپس لئے جانے کے بعد جان محمد جمالی کے اسپیکر بننے کی راہ میں بظاہر کوئی رکاوٹ دکھائی نہیں دے رہی۔

 جان محمد جمالی 1998 سے بارہ اکتوبر1999 تک بلوچستان کے وزیر اعلٰی رہے ہیں یہ وہ دور تھا جب ملک میں نواز شریف کی حکومت تھی، اور اس وقت کے جنرل پرویز مشرف نے 1999 میں ان کی حکومت کا تختہ الٹا تھا۔

 وہ گزشتہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت  کے دوران ڈپٹی چیئر مین سینٹ تھے۔

 بلوچستان اسمبلی سیکریٹریٹ کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون کی رکن اسمبلی ثمینہ خان نے اپنے کاغذات واپس لیے جسکے بعد قدوس بزنجو پر بھی ڈپٹی اسپیکر کیلئے اتفاق رائے مکمل ہوچکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025