لاپتہ افراد کی بحالی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹرعبدالمالک
کوئٹہ: بلوچستان کے نامزد وزیرِ اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے لاپتہ بلوچ افراد کی بازیابی کو ایک عشرے سے شورش زدہ بلوچستان میں امن کی بحالی کیلئے ناگزیر قرار دیا ہے۔
' میں نے نواز شریف سے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے بغیر ہم ایک قدم بھی آگے نہیں بڑھ سکتے،' بلوچستان اسمبلی کے سیشن کے بعد ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے منگل کے روز ڈان ڈاٹ کام کو بتایا۔
نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ صوبے سے لاشوں کا برآمدگی کا سلسلہ بند ہونا چاہئے تاکہ حساس صوبے میں امن قائم کیا جاسکے۔
' صوبے میں امن کی بحالی میری پہلی اور اولین ترجیح ہے،' انہوں نے کہا۔
انہوں نے کہا کہ ان کے کھوجانے والے اعتماد کی بحالی کیلئے اقدامات کے بعد ناراض بلوچ رہنماؤں سے مذاکرات کا عمل شروع کیا جائے گا۔ ' جب طالبان وغیرہ سے بات ہوسکتی ہے تو بلوچوں سے مذاکرات کیوں نہیں ہوسکتے،' انہوں نے کہا۔ انہوں نے کہا کہ امن اور ترقی سے ہی غربت اور بیروزگاری کم کرنے کی راہ ہموار ہوتی ہے۔
ڈاکٹر بلوچ نے کہا کہ بلوچ رہنما، نواب اکبر بگٹی کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ہلاکت کے بعد ہی بلوچستان میں بغاوت بڑھی ہے۔












لائیو ٹی وی