• KHI: Clear 19.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.6°C
  • ISB: Cloudy 13°C
  • KHI: Clear 19.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.6°C
  • ISB: Cloudy 13°C

محمد خان اچکزئی کو گورنر بلوچستان بنانے کا فیصلہ

شائع June 10, 2013

اچک زئی۔ - فائل فوٹو
محمد خان اچکزئی پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے بھائی ہیں۔ فائل فوٹو۔

کوئٹہ: وفاقی حکومت نے سابق بیوروکریٹ محمد خان اچکزئی کو بلوچستان کا نیا گورنر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے ذرائع نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ اس حوالے سے وزیراعظم نواز شریف نے سمری صدر آصف علی زرداری کو بھجوادی ہے۔

اچکزئی کے والد عبدالصمد خان اچکزئی نے برطانوی راج کے خلاف پاکستان کی آزادی کی جدوجہد میں حصہ لیا تھا۔

وہ ریٹائرڈ بیوروکریٹ ہیں اور پلاننگ کمیشن آف پاکستان میں کام کرچکے ہیں۔

ادھر موجودہ گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی پہلے ہی اپنا استعفٰی صدر مملکت کو بھجوا چکے ہیں جبکہ نواز شریف پہلے ہی اس بات کا فیصلہ کرچکے تھے کے صوبے میں گورنر پشتون ہوگا۔

اس حوالے سے نوٹیفیکیشن آئندہ چند روز میں جاری کردیے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025