بلوچستان کے بعد پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا میں زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے حوالے سے صوبوں کی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا، شہباز شریف
وزارت تجارت نے گندم کی درآمد اور آٹے کی برآمد پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ وفاقی حکومت نے امپورٹ اور ایکسپورٹ پالیسی آرڈرز 2022 میں ترامیم کر دیں۔
ہم نے سندھ کے وزیر تعلیم کو ان بورڈ لے لیا ہے، آئندہ برس سے پورے سندھ میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مارچ سے بتدریج شروع ہو جائیں گے، وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز
کمیشن نے کسی فیصلے کی غلط تشریح نہیں کی البتہ پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن کو درست قرار نہیں دیا، الیکشنز ایکٹ کے تحت بلا واپس لیا گیا، ذرائع الیکشن کمیشن
آج ہمیں ہمارا حق مل گیا، ثابت ہوگیا ہمارا حق کسی اور کو دیا گیا تھا، مخصوص نشستیں نہ ملنے سے ہمیں اسمبلیوں میں کافی مشکلات کاسامنا کرنا پڑا، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا
ایف بی آر نے پاور سیکٹر کو ٹیکس کلیکشن ایجنٹ بنا دیا ہے، پاور سیکٹر کی ہر چیز ڈالر سے جڑی ہوئی ہے، روپے کی بے قدری ادائیگیوں کو اوپر لے جاتی ہے، وفاقی وزیر اویس لغاری
سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کا حق دار قرار دیا۔
عوام کسی جماعت کا انتخاب کرتے ہیں تو اس کا پوری طاقت سے ایوان میں آنا ضروری ہے، اس وجہ سے سپریم کورٹ نے آئینی، قانونی تقاضوں کے مطابق پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں فراہم کیں، بیرسٹر اسد رحیم
لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش سے شہر کی اہم شاہراہیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، تاجپورہ اور دیگر علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔
گرفتار ملزمان سوشل میڈیا نیٹ ورک کے ذریعے افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی قیادت سے رابطے میں تھے اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے لیے فنڈز جمع کرتے تھے، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی
شیر افضل مروت مسلسل پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور گزشتہ ایک ماہ کے دوران انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کئی بیانات دیے ہیں، ذرائع