پولیس وین میں موجود آزاد کشمیر پولیس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذاکر اعوان، انسپکٹر نوید احمد، انسپکٹر یاسر کیانی، انسپکٹر علی بخاری اور کانسٹیبل محمد فہیم موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
تحریک انصاف کسی اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی، عمران خان واضح کرچکے آئین اور قانون کی خاطر ہر کام کرنے کو تیار ہیں، سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی کی پروگرام ’دوسرا رخ‘ میں گفتگو
چینی کی پیداواری لاگت کا آزاد آڈٹ کروایا جائے گا، وزارت اور شوگر ملز نے فریقِ ثالث آڈٹ پر اتفاق کر لیا، عید کے بعد چینی کی نئی قیمت کا تعین کیا جائے گا، اعلامیہ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ
بھارت نے پہلگام حملے کی تحقیقات کی مخلصانہ پیشکش مستردکی اور شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا، امن چاہتے ہیں مگر یہ کشمیر سمیت فوری طلب معاملات پر مذاکرات سے ممکن ہے، شہباز شریف کا لاچین میں خطاب
ہماری آزادی ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان کی ٹیم کی بدولت ہے، والد کے کولیگز نے انہیں وقت کا ولی قرار دیا تھا، محسن پاکستان کی صاحبزادی ڈاکٹر دینا خان کی گفتگو
یہ اعداد و شمار شوگر ملوں سے حاصل کیے گئے ہیں جو ٹیکس سے بچنے کی غرض سے پیداواری اعداد و شمار کو کم رپورٹ کرتی ہیں، جس سے ان دعووں کی سچائی پر شکوک پیدا ہوتے ہیں، کمیٹی کی نشاندہی
جنگجی جنون انتخابی مہم میں تالیاں تو بجوا سکتا ہے، لیکن یہ طویل المدتی امن کیلئے نقصان دہ ہے، اکثر انتہاپسند قوم پرستی کا پہلا شکار بننے والے بھارتی نوجوان خوف کی سیاست کو مسترد کردیں،ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان نے ایٹمی قوت بن کر جنوبی ایشیا میں اسٹریٹیجک توازن بحال کیا، مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا بھرپور دفاع کرنے کے پختہ عزم کا اعادہ کرتی ہیں، آئی ایس پی آر
نیپرا نے مالی سال 24-2023 کیلئے کے الیکٹرک کا بنیادی ٹیرف 40 روپے فی یونٹ مقرر کیا ہے، جو 26-2025 کیلئے 10 ڈسکوز کے تقریباً 28 روپے فی یونٹ کے قومی اوسط نرخ سے بھی 40 فیصد زیادہ ہے۔
ایف آئی اے نے ڈیفنس خیابان شہباز میں کارروائی کی، ذیشان عباس بینک میں ریلیشن شپ منیجر تعینات ہے، 9 ہزار ڈالر، کرنسی کے تبادلے کے ڈیجیٹل ثبوت بھی برآمد
اوورسیز پاکستانیوں سے توقعات سے بڑھ کر ترسیلات زر موصول ہونے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر کا ہدف 14 ارب ڈالر اور ترسیلات زر کا ہدف 38 ارب ڈالر مقرر کر دیا گیا۔
غیر دستاویزی معیشت کو ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے کنٹرول کیا جائیگا، وزیر خزانہ کی ٹیم کے ساتھ اہم اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں، اسٹریٹجک نوعیت کی تجاویز پر اتفاق
فتح مبین سے سرشار قوم کی مسرتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، یوم تکبیر قوم کے اتحاد، آزادی اور خودمختاری پر سمجھوتہ نہ کرنے کے اعلان کا دن ہے، آصف زرداری، شہباز شریف