اس نظام کے تحت نوجوانوں کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ایسے ہنر سکھائے جائیں گے جس سے پاکستان کے نوجوان با اختیار اور ملکی اقتصادی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر سکیں گے، شہباز شریف
پی ایم ایل این ڈیجیٹل نامی ایکس اکاؤنٹ کی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا کہ کیپیٹل ہل کلب، جہاں قاسم اور سلیمان نے کھانا کھایا، وہاں حلال کھانا دستیاب ہی نہیں۔
ملک میں ماڈل کرمنل ٹرائل عدالتوں کے قیام پر بھی کام کیا جا رہا ہے، 2 شفٹوں کے متعارف ہونے سے عدالتی بیک لاگ میں کمی واقع ہو گی اور سائلین کو فائدہ ملےگا، جسٹس یحییٰ آفریدی
ملزم نے انکشاف کیا کہ اس کا بھائی منگھو پیر پولیس کی حراست میں جیل میں ہے اور اس نے ضمانت کے لیے تاوان کی رقم حاصل کرنے کے لیے بچی کو اغوا کیا تھا، ترجمان ایس ایس پی
وفاقی حکومت نے کیپٹو پاور پلانٹس کو فراہم کی جانے والی گیس پر 238 روپےفی ایم ایم بی ٹی یو لیوی عائدکردی، لیوی کی رقم تمام کیٹیگری کے بجلی صارفین کو ٹیرف میں کمی پراستعمال ہوگی، ذرائع
ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی کی بدلتی ہوئی صورتحال اور باہمی اسٹریٹجک مفادات پر تبادلہ خیال کیا گیا، میجر جنرل سعیدزودا نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا
وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی زیرصدارت گوادر بندرگاہ سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں گوادر کی ترقی میں فشریز اور کھجور کو اہم قرار دیا گیا
ملزم پنجاب پولیس کے لاہور دفتر میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل ہے، ملزم کے موبائل فون سے خواتین کی بیت الخلا استعمال کرتے ہوئے متعدد نازیبا ویڈیوز ملی ہیں، اے ایس پی
معیشت کی ڈیجیٹایزیشن، سرکاری اداروں کی رائٹ سائزنگ اور حکومتی اداروں میں ماہرین کی میرٹ پر تعیناتی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب
98 ہزار میں سے 91 ہزار طلبہ نے میرٹ لسٹ ڈاؤن ہونے کی آس میں فارم جمع نہیں کروائے، میرٹ ڈاؤن نہیں ہوگا، جہاں ایڈمشن ہوا ہے وہیں فارم جمع کروائیں، ڈی جی کالجز طلبہ کو انتباہ
معلوم کیا جائے بجلی کمپنی کی نجکاری کے بعد انفرااسٹرکچر میں کیا بہتری آئی؟ نیپرا کو کے الیکٹرک کا مکمل سروے کرنے کے بعد 12 اگست کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم
عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں 25 فیصد تک کمی کے باوجود پاکستان میں اضافہ ہوا، ای سی سی کے اجلاس میں گھی اور کوکنگ آئل انڈسٹری میں کارٹل کی تحقیقات شروع کرائے جانے کا امکان
قبائلی علاقوں میں جرگہ سسٹم کی بحالی کے لیے قائم کمیٹی کے سربراہ امیر مقام نے جرگہ کے اراکین کو بتایا کہ انضمام کو واپس لینے یا آئین میں ترمیم کا کوئی منصوبہ زیرِ غور نہیں ہے۔
پمز کے ماہر امراض نفسیات اور نیورو نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی درخواست پر 21 جولائی کو مجرم ظاہر جعفر کا تفصیلی معائنہ کیا، مجرم میں نفسیاتی بیماری یا دماغی خرابی کے شواہد نہیں ملے، ذرائع
ضلع گانچھے کے مختلف علاقوں میں 60 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا، جبکہ ایک پُل بھی بہہ گیا، دریائے شیوک میں پانی کی سطح میں اضافے کے باعث کناروں پر کٹاؤ بڑھ گیا اور سڑکیں بند رہیں۔
کورنگی نمبر 4 میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا، ملزمان سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور موبائل فونز برآمد، نیو کراچی میں مقابلے کے بعد 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس
دہشتگردوں نے اسنائپرز اور بھاری ہتھیاروں سے تھانے کو نشانہ بنایا، پولیس کی بروقت اور دلیرانہ جوابی کارروائی کی بدولت حملہ آور فرار ہوگئے، کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس