مسلح ملزمان نے موٹرسائیکل سوار صدام کو رکنے کا اشارہ کیا، نوجوان موٹرسائیکل چھوڑ کر بھاگا تو ملزمان نے عقب سے فائرنگ کردی، ملزمان کوئی چیز لوٹے بغیر فرار ہوگئے، پولیس
واقعہ بلدیہ ٹاؤن میں اتوار کو پیش آیا، ٹرک اور موٹر سائیکل ایک ہی ٹریک پر مگر مخالف سمتوں سے آرہے تھے، موٹر سائیکل سواروں نے لین بدلی تو سامنے سے آتے ہوئے ٹریلر نے ٹکر مار دی، ٹریفک پولیس
یلو لائن منصوبے کے تحت صرف الیکٹرک بسیں چلیں گی، یہ تیز، سستا اور محفوظ سفر ممکن بنائے گا، سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن کی عالمی بینک کے وفد سے ملاقات میں گفتگو
سالانہ پرائیڈ مارچ کے موقع پر 10 ہزار افراد نے فلسطینیوں کی حمایت میں ریلی نکالی، نظم و ضبط برقرار رکھنا مشکل ہوا تو حکام نے ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے مداخلت کی، پولیس
تقریباً 6 لاکھ مربع میٹر رقبے پر محیط جونگلیا اوکیناوا امیوزمنٹ پارک میں ڈائنا سار سفاری بھی شامل، گالف کورس کی جگہ پر تقریباً 70 ارب ین کی سرمایہ کاری سے تعمیر کیا گیا ہے۔
یہ سیٹلائٹ سیلاب، زلزلے اور لینڈ سلائیڈنگ کی بروقت وارننگ دینے کیلئے تیار کیا گیا ہے، زرعی پیداوار کے جائزے اور شہری منصوبہ بندی میں بھی مدد فراہم کرے گا، سپارکو
سوشل میڈیا پر رافعہ نامی خاتون سے رابطہ ہوا، ملاقات میں انکشاف ہوا کہ اس کا نام ’الف‘ ہے، مشکوک رویے پر رابطہ ختم کردیا تو بلیک میلنگ پر اتر آئی، مدعی مقدمہ
باغیوں نے اتوری صوبے کے دارالحکومت بونیا کے علاقے کمانڈا کے قصبے میں کیتھولک چرچ پر حملہ کیا، جہاں لوگ عبادت کے لیے جمع تھے، کئی نوجوانوں کو اغوا بھی کرلیا۔
حسین آباد چوک میں زبیدہ نائیک ہسپتال پر محکمہ صحت کے چھاپے کے دوران 4 جعلی ڈاکٹر ایک خاتون کا آپریشن کرتے پائے گئے تھے، کوئی لائسنس یا اسناد پیش نہیں کرسکے تھے۔
صوبہ ہیبی کے صنعتی شہر باؤڈنگ کے علاقے فوپنگ میں رات بھر جاری شدید بارش نے ریکارڈ توڑ دیے، 8 گھنٹوں میں 540 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو سالانہ اوسط سے بھی زیاد ہے، سی سی ٹی وی
پولیس افسران کو پابند کریں کہ سماعت سے ایک روز قبل مقدمات کی تفصیلی رپورٹس واٹس ایپ سے پراسیکیوٹرز کو فراہم کریں، جسٹس امجد رفیق کی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو ہدایت۔
فہمیدہ نے پسند کی شادی کیلئے گھر چھوڑا تھا، جس شخص سے شادی کرنا چاہتی تھی، وہی اُسے دھوکا دے گیا، گھر آنے پر چند گھنٹےبعد قتل کر دیا گیا، ملزم آدم ابڑو خود پولیس کے سامنے پیش ہوا۔
اسپین کے شمالی افریقی علاقے سیئوٹا پہنچنے والے بچوں میں زیادہ تر مراکشی شامل، پناہ دے دی گئی، حکام کی مرکزی حکومت سے مہاجرین سے نمٹنے کیلئے مدد کی اپیل۔
جاپان نے امریکا کو برآمد کی جانیوالی اشیا پر کم ٹیرف کے بدلے امریکا میں سرمایہ کاری کے وسیع منصوبے پر رضامندی ظاہر کی ہے، جس میں ایکویٹی، قرضے اور گارنٹیز شامل ہیں۔
نو عمر لڑکی، شادی شدہ خاتون اور نویں جماعت کی طالبہ نے دریا میں چھلانگ لگاکر زندگی کا خاتمہ کیا، نوبیاہتا نوجوان بھی دریا میں کود گیا، 2 کی لاشیں برآمد۔
61 ہزار سے زائد امریکی اور یورپی صارفین نے ویب سائٹ پر خرابی رپورٹ کی، کئی گھنٹے بعد نیٹ ورک بحال، ایلون مسک کی معذرت، ماہرین نے سائبر حملے کا خدشہ ظاہر کردیا۔