عراق: جنازے پر خود کش حملے میں بارہ ہلاکتیں

شائع December 1, 2013
۔ — اے پی فائل فوٹو
۔ — اے پی فائل فوٹو

بعقوبہ: مرکزی عراق میں ایک القاعدہ مخالف قبائیلی رہنما کے بیٹے کے جنازے میں خود کش حملے میں بارہ افراد ہلاک جبکہ پچیس زخمی ہو گئے۔

بغداد کے شمال میں واقع بعقوبہ کے ایک مقامی پولیس کرنل اور نزدیکی ہسپتال کے ڈاکٹر حسین التمیمی نے بتایا کہ حملہ مدھیر الشلال العراقی کے جنازے پر کیا گیا، جو گزشتہ روز اپنے آبائی گھر کے قریب ایک سڑک کنارے بم دھماکے میں مارے گئے تھے۔

آج ہونے والا حملہ ایک قبرستان میں کیا گیا جہاں العراقی کے اہل خانہ، رشتہ دار اور قبائلی لوگ انہیں دفنانے کے لیے جمع تھے۔

العراقی صہوا نامی ملیشیا گروپ کے جنگجو تھے۔ سنی قبائیلی شدت پسندوں پر مشتمل اس گروپ نے 2006 کے اواخر میں القاعدہ کے خلاف امریکی فورسز کا ساتھ دینا شروع کر دیا تھا۔

سنی جنگجو اس گروپ کو غدار قرار دے کر ماضی میں اکثر و بیشتر اس پر حملے کرتے آئے ہیں۔

بعقوبہ صوبہ دیالا ایک دارالحکومت ہے اور اس کا شمار ملک کے غیر مستحکم اور پر تشدد علاقوں میں ہوتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2025
کارٹون : 27 جون 2025