امریکی ایئر پورٹ پر بم حملے کا منصوبہ ناکام، اہلکار گرفتار

شائع December 14, 2013
۔—رائٹرز فائل فوٹو۔
۔—رائٹرز فائل فوٹو۔

واشنگٹن: امریکی حکام نے جمعے کے روز کینسز ریاست سے خفیہ آپریشن کے دوران ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے ایک ہوائی اڈے کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی۔

58 ٹیری لی لوین کو ایک خفیہ تحقیقات کے دوران ویچیتا ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا۔ ان پر گزشتہ کئی ماہ سے انسداد دہشت گردی سے متعلق ایک ٹیم نظر رکھے ہوئے تھی۔

کینسز کے لیے امریکی وکیل بیری گریسن نے صحافیوں کو بتایا 'دھماکا خیز مواد ناکارہ تھا اور وہ بم نہیں تھا جس میں دھماکا ہونا ممکن نہیں تھا۔'

انہوں اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ لوین کو یہ مواد فراہم کیا گیا تھا تاہم اس سے پہلے خفیہ افسران بم بنانے کا مواد مشکوک افراد کو فراہم کرچکے ہیں۔

انہیں بڑے پیمانے پر تباہی مچانے، دھماکا خیز مواد سے جائیداد کو نقصان پہنچانے اور دیگر الزامات کی وجہ سے حراست میں لیا گیا۔

گریسن نے کہا کہ کسی بھی موقع پر کسی بھی شہری کی جان خطرے میں نہیں تھی اور نہ ہی ایئر پورٹ کی حدود کی خلاف ورزی کی گئی۔

امریکی محکمہ دفاع کے ایک اعلامیے کے مطابق لوین امریکا کے خلاف جہاد کرنے کا فیصلہ کرچکے تھے اور انہوں نے ایئر پورٹ کے شیڈول کا مطالعہ کیا اور بم بنانے کی اشیاء بھی حاصل کیں۔

گریسن کا کہنا ہے کہ ایسے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں جس سے یہ بات کی جاسکے کہ لوین کسی مذہبی تنظیم سے ملکر یہ کام کرنا چاہتے تھے۔

خیال رہے کہ جرم ثابت ہونے کی صورت میں لوین کو عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 جون 2025
کارٹون : 20 جون 2025