ہندوستان: کشتی الٹنے سے تقریبا اکیس افراد ہلاک

شائع January 26, 2014
بلیئر کے ساحل کے قریب کشتی میں سیاحوں سمیت چالیس سے زائد افراد سوار تھے جب وہ ڈوب گئی۔ این ڈی ٹی وی۔ اے ایف پی فوٹو۔۔۔
بلیئر کے ساحل کے قریب کشتی میں سیاحوں سمیت چالیس سے زائد افراد سوار تھے جب وہ ڈوب گئی۔ این ڈی ٹی وی۔ اے ایف پی فوٹو۔۔۔

نئی دہلی: انڈمان اور نیکوبار جزائر کے قریب ایک کشتی الٹنے سے کم از کم اکیس افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے

این ڈی ٹی وی نے ایک سینئر سرکاری افسر کے حوالے سے بتایا کہ جزائر کے دارالحکومت پورٹ بلیئر کے ساحل کے قریب کشتی میں سیاحوں سمیت چالیس سے زائد افراد سوار تھے جب وہ ڈوب گئی۔

جزیرے کے لیفٹیننٹ گورنر اے کے سنگھ نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ تیرہ افراد کو پانی سے نکالا جا چکا ہے جبکہ دیگر کی تلاش کے لیئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ہندوستانی وزیر اعظم منموہن سنگھ نے اپنے ایک بیان میں سانحہ میں جانوں کے ضیاع پر اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے ہندوستان کی تمام ایجنسیوں کو ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں مدد کرنے کے لیئے بھی کہا ہے۔

انڈمان اور نیکوبار جزائر ہندوستانی علاقے ہیں جو ہندوستانی سر زمین سے ایک ہزار کلو میٹر دوری پر واقع ہیں اور میانمار کے ساحل سے قریب ہیں۔

انڈمان اور نیکوبار لگ بھگ 572 جزائر پر مشتمل ہیں جو انڈمان سمندر اور خلیج بنگال کے درمیان واقع ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 جون 2025
کارٹون : 21 جون 2025