منشیات اسمگلنگ پر پاکستانی باشندے کو سزائے موت

شائع March 10, 2014
۔—فائل فوٹو۔
۔—فائل فوٹو۔

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ایک عدالت نے ایک پاکستانی باشندے کو چار کلو منشیات اسمگل کرنے پر موت کی سزا سنادی ہے۔

گلف نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق سزا یافتہ شخص جسے ڈبلیو اے سے شناخت کیا جارہا ہے، کو ایک خفیہ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق تیس سالہ پاکستانی کو ہیروئن رکھنے اور فروخت کرنے کے جرم کا مرتکب قرار دیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اس شخص نے شارجہ ہوائی اڈے سے ملک میں داخل ہوتے وقت ہیروئن کو اپنے پیروں پر باندھ رکھا تھا۔

متحدہ عرب امارات میں موت کی سزا کم ہی دی جاتی ہے جہاں اسے عام طور پر عمر قید میں تبدیل کردیا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 جولائی 2025
کارٹون : 3 جولائی 2025