'امن مذاکرات میں تعطل چند دنوں میں ختم ہو جائے گا'
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی رابطہ کار کمیٹی کے رکن پروفیسر محمد ابراہیم کا کہنا ہے کہ حکومت - طالبان مذاکرات میں تعطل چند دنوں میں ختم ہو جائے گا۔
اتوار کو ڈان نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو میں پروفیسرابراہیم نے بتایا کہ مذاکراتی عمل میں پیش رفت ہوئی ہے اور امکان ہے آئندہ دو سےتین روزمیں مذاکرات کاسلسلہ دوبارہ شروع ہوجائےگا۔
انہوں نے بتایا کہ مذاکرات کے اگلے مرحلے کے لیے کمیٹیوں کی طالبان شوری سے ملاقات کے لیے بات چیت ہورہی ہے۔
پروفیسر ابراہیم کے مطابق، طالبان سے ابھی کوئی براہ راست رابطہ نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ طالبان کو بھی داخلی مسائل درپیش ہے تاہم اب طالبان گروپوں کی بھی آپس میں جنگ بندی ہوگئی ہے اور 'ہم قوم کو بہت جلدخوش خبری دیں گے'۔
تبصرے (1) بند ہیں