وزیر صنعت خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی برطرف
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبائی وزیر صنعت شوکت علی یوسفزئی اور وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے ٹرانسپورٹ یاسین خلیل کو عہدوں سے برطرف کر دیا ہے۔
محکمہ اطلاعات خیبر پختونخواہ کی جانب سے بیان کے مطابق وزیر اور مشیر کی کارکردگی اطمینان بخش نہ تھی اسی لیے انہیں برطرف کیا گیا۔
تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کو حکومت نے کرپشن اور خورد برد کے الزامات کے باعث برطرف کیا گیا۔
یاد رہے کہ شوکت یوسفزئی کو اس سے قبل وزیر صحت کے عہدے سے بھی برطرف کرتے ہوئے وزیر صنعت مقرر کردیا گیا تھا جہاں تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ انہیں دنیادی ڈھانچے میں تبدیلیوں کے باعث تبدیل کیا گیا تاہم اب ان کی وزیر صنعت کے عہدے سے معزولی کے بعد کئی سوالات جنم لے رہے ہیں۔
کے مطابق وزیر صنعت شوکت علی یوسفزئی اور وزیر اعلی کے مشیر برائے ٹرانسپورٹ یاسین خلیل کو ناقص کاکردگی کی بنیاف پر عہدوں سے برطرف کیا گیا ہے جبکہ اس بات کا اعلان سرکاری طور پر کیا گیا ہے












لائیو ٹی وی
تبصرے (2) بند ہیں