• KHI: Partly Cloudy 15.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 15.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.6°C

زرداری پولو گراؤنڈ کیس میں باعزت بری

شائع May 28, 2014

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری کو پولو گراونڈ ریفرنس میں باعزت بری کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آصف زرداری کے خلاف نیب ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں باعزت بری کرنے کا اعلان کیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ نیب سابق صدر کے خلاف الزامات ثابت نہیں کرسکا۔ استغاثہ کے گواہ ملزم کو سزا سنانے کے لیے ناکافی ہیں۔

عدالتی فیصلے کے مطابق پولو گراونڈ ریفرنس کے مرکزی ملزمان پہلے ہی بری کیے جاچکے ہیں۔

عدالت کے مطابق اے آر وائی گولڈ اور ارسس ٹریکٹرز ریفرنس کا فیصلہ چار جون کو سنایا جائے گا۔

سابق صدر پر بدعنوانی کے مقدمات انیس سو ستانوے میں بنائے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025