ورلڈکپ میں روزہ رکھنا شکست کی وجہ نہیں بنا، الجزائر

شائع July 1, 2014
۔—اے ایف پی فوٹو۔
۔—اے ایف پی فوٹو۔

پورٹو الیگرے : الجزائر کی فٹبال ٹیم نے اس تاثر کو مسترد کردیا ہے کہ ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل میں جرمنی کے ہاتھوں شکست کھلاڑیوں کے روزے رکھنے کا نتیجہ ہے۔

الجزائر کے گول کیپر رئیس ایم بوہل نے اس بات پر اصرار کیا ہے کہ جرمنی کے ہاتھوں اضافی وقت میں 2-1 سے شکست ان کے ساتھیوں کی جانب سے روزے رکھنے کے باعث نہیں ہوئی۔

رئیس ایم بوہل نے میچ کے نوے منٹ کے دوران جرمن ٹیم کے تمام حملوں کو ناکام بناکر بہترین کھیل پیش کیا تھا تاہم اضافی وقت میں اینڈرے شکیرول اور میسوسٹ اوزل نے لگاتار دو گولز کرکے جرمنی کو کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا۔

الجزائر کی جانب سے متبادل کھلاڑی عبدالمومن دجبو نے میچ ختم ہونے سے چند سیکنڈ پہلے ایک گول اسکور کیا۔

الجزائر کی ٹیم کے بیشتر کھلاڑیوں نے روزہ رکھ کر میچ کھیلا اور رئیس ایم بوہل کا اصرار ہے کہ یہ شکست کی وجہ نہیں، ہم زیادہ وقت تک کھیلنے کے لیے تیار تھے اور کسی کو بھی یقین نہیں تھا کہ ہم اس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

انکا کہنا تھا کہ روزے سے ہماری کارکردگی پر فرق نہیں پڑا تھا، ہر شخص فٹ اور کھیلنے کے لیے تیار تھا، بس آخری منٹوں میں دو گول ہم پر بھاری پڑگئے۔

الجزائر کی ٹیم پہلی بار ورلڈکپ کے گروپ 16 میں پہنچی تھی اور بوہل کے مطابق اس شکست سے ہمیں بہت مایوسی ہوئی ہے کیونکہ ہمیں محسوس ہورہا تھا کہ ہم میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔

تبصرے (3) بند ہیں

fakhar choudhary Jul 01, 2014 07:22pm
allah un khiladiyo ko agle khelo me kamiyab kare jo ba roza khela ho
muhammad atif Jul 02, 2014 04:22pm
nice
imran Jul 02, 2014 08:24pm
Great

کارٹون

کارٹون : 25 جون 2025
کارٹون : 25 جون 2025