برازیلن سٹار نیمار ورلڈ کپ سے باہر

شائع July 5, 2014
فورٹالیزا: کولمبیا کے خلاف میچ کے دوران زخمی ہونے والے نیمار کو میدان سے باہر لے جایا جا رہا ہے۔ —اے ایف پی فوٹو
فورٹالیزا: کولمبیا کے خلاف میچ کے دوران زخمی ہونے والے نیمار کو میدان سے باہر لے جایا جا رہا ہے۔ —اے ایف پی فوٹو

فورٹالیزا: برازیل کےسٹار فٹبالر نیمار کمر میں چوٹ کی وجہ سے ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے۔

ٹیم ڈاکٹر راڈ ریگو لزمار نے صحافیوں کو بتایا کہ جمعہ کو کولمبیا کے خلاف کھیلے گئے کوارٹر فائنلز میچ میں نیمار کی کمر کی تیسری ورٹیبرا میں فریکچر آیا ہے۔

فورٹالیزا میں کھیلے گئے آج کے ناک آؤٹ میچ میں نیمار اور کولمبیا کے دفاعی کھلاڑی جوان کامیلو زنیگا کے درمیان ٹکر کے بعد برازیلین کھلاڑی کو انتہائی تکلیف میں میدان سے باہر لے جایا گیا۔

ہسپانوی لیگ ٹیم بارسلونا کی جانب سے کھیلنے والے نیمار برازیل کی اب تک کی ورلڈ کپ مہم کے انتہائی اہم حصہ ہیں۔ انہوں نےتاحال چار میچوں میں چار گول سکور کیے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Dadullah Jul 05, 2014 06:31am
its very bad talk so sad nymer

کارٹون

کارٹون : 6 جولائی 2025
کارٹون : 5 جولائی 2025