پشاور میں 6 کلوگرام وزنی بم ناکارہ بنادیا گیا

شائع July 18, 2014
رائٹرز فائل فوٹو—۔
رائٹرز فائل فوٹو—۔

پشاور: بم ڈسپوزل اسکواڈ یونٹ نے پشاور کے نواح میں واقع بڈھ بیر کے علاقے ماشو خیل میں سڑک کنارے نصب ایک بم ناکارہ بنا دیا جبکہ ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے شہر بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ یونٹ کے اے آئی جی شفقت ملک نے ڈان ۔ کام کے نمائندے کو بتایا کہ 6 کلوگرام وزنی دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس کو ماشکو خیل میں سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔

شفقت ملک کے مطابق یہ بم علاقے میں پیٹرولنگ کرنے والی سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے نصب کیا گیا تھا۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے ہفتے کو یوم علی رضی اللہ عنہ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کا حکم دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ظہیر الاسلام کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات کے مطابق شہر میں ہفتے سے ڈبل سواری پر پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 15 جولائی 2025
کارٹون : 14 جولائی 2025