• KHI: Partly Cloudy 16.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C

تربت میں فائرنگ، لیویز فورس کا اہلکار قتل

شائع August 3, 2014

گوادر: بلوچستان کے ضلع کیچ میں لیویز فورس کے ایک اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

سرکاری ذرائع نے ہفتہ کے روز بتایا کہ تربت میں اعجاز احمد نامی سپاہی اپنی ڈیوٹی پر جا رہے تھے جب بلیچا میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ان پر حملہ کر دیا۔

احمد کو متعدد گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

لیویز ذرائع نے بتایا کہ قتل کی وجہ واضح نہیں اور واقعہ کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔

ابھی تک کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

دوسری جانب، ضلع گوادر کے ساحلی علاقے پشکان میں ایک شخص نے خود کشی کر لی۔

پولیس نے بتایا کہ رفیق احمد کی لا ش ان کے کمرے میں لٹکی ملی۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025