پاکستان، ہندوستان کیخلاف پراکسی جنگ لڑ رہا ہے، مودی

شائع August 12, 2014
فوٹو بشکریہ این ڈی ٹی وی—۔
فوٹو بشکریہ این ڈی ٹی وی—۔

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان، ہندوستان میں پراکسی وار میں ملوث ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے علاقے لیہہ میں ہائیڈروپاورپروجیکٹ کے افتتاح کے بعد فوجیوں سے خطاب میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ پاکستان روایتی جنگ لڑنے کی قوت کھو چکا ہے اور اب ہندوستان میں پراکسی جنگ میں لڑ رہا ہے۔

نریندرا مودی ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کا دورہ کررہے ہیں ۔

مودی کا دورہ کشمیر اور یہ بیان ان حالات میں سامنے آیا ہے جب پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشمیر کے متنازعہ علاقے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے ۔

پاکستان نے پیر کے روز ایک سینئر ہندوستانی سفارتی عہدیدار کو سیالکوٹ میں فائرنگ کے واقعے پر طلب کیا تھا، اور اس واقعہ پر وضاحت طلب کی تھی۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق فائرنگ میں ایک پاکستانی شہری ہلاک ہوا تھا۔

پاکستانی حکام نے ہندوستان پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا، اور واقعے پر باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرایا۔

نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان 1999ء کے تنازعے کے بعد 2003ء میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا۔

لیکن جنگ بندی کے اس معاہدے کے باوجود 2003ء سے اب تک کنٹرول لائن پر فائرنگ کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نریندرا مودی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان کی پہلی منزل لیہہ کا قصبہ ہوگی، جس کے بعد وہ ضلع کارگل کی جانب روانہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ 1999ء میں کارگل کی جنگ کے بعد وہ اس علاقے کا دورہ کرنے والے ہندوستان کے پہلے وزیراعظم ہوں گے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Irshad Sanjrqni Aug 13, 2014 12:26am
Pakistan aik mohzab mulk hey, lekin parosi mulk India k PM ny galat statement Indian Military ko khush krny k lye diya hy. India ke inside khud kitni azaadi ke tehrikein chal rhi hein Narendra Modi bataa pasad kareingy. Bharat me poverty 60 percent se bhi ziada hey, Wahan zaat or nasal ka masla ab abhi chal rha hy. Indian PM ny Pakistan ky khilaaf galat wakat me galat stament diya hey. We condenmned this statement.

کارٹون

کارٹون : 25 جون 2025
کارٹون : 25 جون 2025