غزہ پر اسرائیلی فضائی حملہ، تین فلسطینی ہلاک

شائع August 23, 2014
۔—اے پی فوٹو۔
۔—اے پی فوٹو۔

غزہ: طبی حکام کے مطابق ہفتے کے روز اسرائیلی فضائی حملے کے دوران وسطی غزہ میں تین فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔

ایمرجنسی سروسز کے ترجمان اشرف القدرہ کے مطابق تینوں ہلاکتیں ایک گھر میں نصیرت کیمپ کے قریب پیش آئیں۔ حملے میں دیگر پانچ افراد زخمی بھی ہوئے۔

چھ ہفتے سے جاری اس جنگ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جھڑپیں اس وقت دوبارہ شروع ہوگئی جب منگل کے روز مصری جنگ بندی کی درخواست مسترد کردی گئی۔

غزہ ایمرجنسی سروس کا کہنا ہے کہ تب سے لیکر اب تک 79 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

جمعے کے روز ایک اسرائیلی بچہ غزہ سے چلنے والے ایک مارٹر گولے کا شکار بن گیا جبکہ اس دن دیگر سات افراد زخمی بھی ہوئے جن میں ایک کی حالت نازک ہے۔

جولائی آٹھ سے لیکر اب تک اس لڑائی میں 2095 فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے اقوام متحدہ کے مطابق 70 فیصد عام شہری تھے جبکہ اسرائیل کی طرف 68 افراد ہلاک ہوئے جن میں سے صرف چار فوجی تھے۔

کارٹون

کارٹون : 3 جولائی 2025
کارٹون : 2 جولائی 2025