آرون فنچ آسٹریلوی ٹی 20 ٹیم کے قائد نامزد

شائع September 8, 2014
آرون فنچ —  اے ایف پی فوٹو
آرون فنچ — اے ایف پی فوٹو

سڈنی: آسٹریلوی کرکٹر جارج بیلی کے انکار کے بعد آرون فنچ کو آسٹریلیا کی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کا کپتان نامزد کردیا گیا ہے۔

ٹی 20 کرکٹ میں بلے بازوں کی عالمی رینکنگ میں اول پوزیشن پر براجمان کی قائدانہ صلاحیتوں کو پہلا امتحان متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلاف سیریز ہوگی۔

ستائیس سالہ بلے باز نے اب تک اٹھارہ ٹی 20 میچوں میں 41 اعشاریہ 25 کی اوسط سے رنز بنائے ہیں جس میں گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف ان کی 63 گیندوں پر 156 رنز کی برق رفتار اننگز بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلین ٹی ٹوئنٹی قائد جارج بیلی قیادت سے دستبردار

فنچ ٹی 20 میں ملبورن رینیگاڈز اور پونے واریئر کی قیادت کرنے والے فنچ نے قومی سلیکٹر روڈ مارش کی جانب سے کپتانی کے حوالے سے موصول ہونے والی ٹیلی فون کال کو بہت 'بڑا سرپرائز' قرار دیا ہے۔

فنچ کا کہنا ہے کہ کسی بھی طرح کی کرکٹ میں اپنے ملک کی قیادت کا اعزاز ایسی چیز ہے جس کا ہر نوجوان خواب دیکھتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 29 جون 2025
کارٹون : 28 جون 2025