آسکر پسٹوریئس قتل خطا کے مجرم قرار
پریٹوریا: جنوبی افریقین عدالت نے جمعہ کو 'بیلڈ رنر' آسکر پسٹوریئس کو اپنی گرل فرینڈ ریوا سٹین کیمپ کو قتل خطا کا مجرم قرار دے دیا۔
عدالت نے پسٹوریئس کو سزا کا فیصلہ سنائے جانے تک ضمانت پر رہا کر دیا۔
جنوبی افریقن جج تھوکوسیل ماسپیا نے ایک روز قبل پسٹوریئس کو لاء گریجویٹ اور فیشن ماڈل کے ارادتاً قتل کے الزام سے بری کر دیا تھا۔
27 سالہ پسٹوریئس کا زمانہ طفیلی کی معذوری سے اولمپک اتھیلیٹ تک کے سفر نے دنیا کو سخت متاثر کیا اور اب تیرہ اکتوبر کو انہیں سزا سنائی جائے گی۔
پسٹوريئس پر الزام تھا کہ انھوں نےگذشتہ سال ویلنٹائن ڈے کے موقع پر 29 سالہ ریوا سٹین کیمپ کو مقفل ٹوائلٹ میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
تاہم پسٹوریس نے اس بات کو تسلیم کیا کہ اس نے گولی چلائی تھی جو اس کی موت کا سبب ہوئی- لیکن اس نے غلط فہمی میں گولی چلائی تھی، وہ یہ سمجھا تھا کہ کوئی شخص اس کے گھر میں گھس آیا ہے۔
جمعہ کو تفصیلی فیصلے میں جج تھوکوسیل ماسپیا کا کہنا تھا کہ پسٹوریئس نے جب باتھ روم کے دروازے پر فائرنگ ان کی غلطی تھی لیکن اس وقت وہ یہی تصور کر رہے تھے کہ ان کے مکان میں کوئی گھس آیا۔
جج ماسیپا کا کہنا تھا کہ استغاثہ یہ ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے کہ پسٹوریئس نے جان بوجھ کر ریوا کیمپ کو باتھ روم میں قتل کیا۔
قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ پسٹوریئس کو سات سے دس سال کی سزائے قید دیے جانے کا امکان ہے۔