نوبیل انعام یافتہ سیتھارتی کی ذاتی ویب سائٹ کریش

شائع October 10, 2014
نوبیل انعام یافتہ کیلاش سیھتارتی—۔فوٹو رائٹرز
نوبیل انعام یافتہ کیلاش سیھتارتی—۔فوٹو رائٹرز

آج سے قبل ہندوستان کے کیلاش سیھتارتی، بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک قدرے گمنام سے سماجی کارکن تھے اور اگر گوگل پر ان کا نام تلاش کیا جاتا تو بمشکل نصف درجن نتائج سامنے آتے تھے، لیکن آج نوبیل انعام ملنے کے بعد انٹرنیٹ کی دنیا میں ستھیارتی کی مقبولیت میں اچانک سے بے تحاشا اضافہ ہوگیا۔

سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جہاں سیھتارتی کو فالو کرنے والے افراد کی تعداد محض 200 کے قریب تھی، لیکن نوبیل انعام کا حقدار ٹھہرائے جانے کے اعلان کے محض نوے منٹ کے اندر اندر ان کو فالو کرنے والے ٹوئٹر صارفین کی تعداد ساڑھے چار ہزار سے تجاوز کر گئی۔

حتیٰ کہ سیھتارتی کی ذاتی ویب سائٹ پر ان کے چاہنے والوں نے کچھ اس طرح سے ہلہ بولا کہ ویب سائٹ ہی کریش ہو گئی۔

سیھتارتی کی ویب سائٹ www.kailashsatyarthi.net 'کیلاش سیتھارتی، سچائی کا متلاشی' کے عنوان سے موجود ہے۔

ہندوستان کے کیلاش سیتھارتی کو پاکستان کی ملالہ یوسف زئی کے ساتھ مشترکہ طور پر امن کا نوبل انعام دیا گیا ہے۔

ایوارڈ ملنے کے بعد کیلاش سیتھارتی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ 'یہ ایوارڈ میرے اور میرے ہندوستانی ساتھیوں کے ساتھ ساتھ ان بچوں کے لیے بھی ایک اعزاز ہے، جن کی آواز اس سے قبل کبھی نہیں سنی گئی'۔

کارٹون

کارٹون : 26 جون 2025
کارٹون : 25 جون 2025