ایبولا کا خطرہ، افریقہ نیشن کپ منسوخ نہیں ہو گا

شائع November 3, 2014
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

رباط: افریقہ میں فٹبال کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ 'دی افریقہ کپ آف نیشن' کو ایبولا وائرس کی وجہ سے منسوخ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میزبان ملک مراکش نے ہزاروں شائقین کی آمد سے ایبولا وائرس پھیلنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کو کچھ عرصہ کیلئے منسوخ کرنے کی تجویز دی تھی لیکن افریقن فٹبال کانفیڈریشن کے میڈیا ڈائریکٹر جونئیر بنیام نے بتایا کہ مراکش میں حکام سے ملاقات کے بعد ایونٹ میں تاخیر نہ کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

یاد رہے کہ ایبولا مرض کی وجہ سے مغربی افریقہ میں اب تک 4950 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

بنیام کے مطابق سی اے ایف نے ٹورنامنٹ کی تاریخوں (17 جنوری سے 8 فروری) کی تصدیق کر دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 11 نومبر کو قاہرہ میں سی اے ایف کے صدر دفتر میں 'ضروری فیصلوں' کیلئے دوسرا اجلاس منعقد ہو گا۔

مراکش فٹبال فیڈریشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان کے پاس 8 نومبر تک باظابہو طور پر سی اے ایف کو جواب دینے کی مہلت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس تین آپشن ہیں۔

ایک: مراکش مقررہ تاریخوں پر ایونٹ کرا دے۔ دوئم: ٹورنامنٹ کسی دوسرے ملک منتقل کر دیا جائے۔ سوئم: ایونٹ منسوخ کر دیا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 27 جون 2025
کارٹون : 26 جون 2025