عام شہریوں کے قتل پر کشمیر میں جھڑپیں

شائع November 4, 2014
ہندوستانی فوجی سری نگر میں کرفیو کے دوران گشت کر رہے ہیں —  اے پی فوٹو
ہندوستانی فوجی سری نگر میں کرفیو کے دوران گشت کر رہے ہیں — اے پی فوٹو

سری نگر : ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں فوجیوں کے ہاتھوں دو کشمیریوں کے قتل کے خلاف سیکڑوں مشتعل افراد سڑکوں پر نکل آئے جہاں ان کا پولیس سےتصام ہوا۔

ایک اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا کہ سری نگر شہر میں مشتعل افراد نے ہندوستان مخالف نعرے بازی کی اور پولیس پر پتھراؤ کیا جس کے جواب میں پولیس کی جانب سے آنسو گیس کے شیل استعمال کیے گئے۔

گذشتہ روز یعنی پیر کو سری نگر کے نواحی علاقے میں ہندوستانی فوجیوں نے ایک کار پر فائرنگ کر دی تھی جس کے دو افراد ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے تھے۔

کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ اس ماہ کے آخر میں ہونے والے انتخابات سے قبل اس واقعے نے سیاسی صورتحال مزید خراب کر دیا ہے جو کہ پہلے ہی ستمبر میں آنے والے زلزلے کی وجہ سے زیادہ اچھی نہیں ہے۔

ہندوستان مخالف قوتوں نے ان ہلاکتوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بدھ کو ہڑتال کی بھی کال دی ہے۔

پولیس افسر محمد ارشاد نے مقامی روزنامے گریٹر کشمیر کو بتایا کہ ہلاک یا زخمی ہونے والے افراد کے پاس کوئی مشتبہ چیز برآمد نہیں ہوئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 جون 2025
کارٹون : 26 جون 2025