• KHI: Clear 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Cloudy 12.6°C
  • KHI: Clear 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Cloudy 12.6°C

ویت نام: ہزاروں بلیاں قصائیوں سے بچ گئیں

شائع January 30, 2015

ہنوئی: چین سے ویت نام سمگل ہونے والی ہزاروں بلیوں کو قصائیوں کی چھریوں سے بچا لیا گیا۔

ویت نام میں 'چھوٹا شیر' کے نام سے مشہور بلیوں کا گوشت بہت شوق سے کھایا جاتا ہے اورسرکاری سطح پر پابندی کے باوجود خاص ریستورانوں میں ان کا گوشت عام دستیاب ہے۔

مقامی پولیس نے بتایا کہ منگل کو تین ٹن زندہ بلیوں سے بھرا ایک ٹرک ویت نام کے دارالحکومت میں پکڑا گیا۔

ٹرک ڈرائیور نے پولیس کو بتایا کہ اس نے یہ بلیاں چین کی سرحد سے ملحق کوانگ نین صوبہ سے خریدیں۔

اس نے بتایا کہ ان بلیوں کو کھانے کے مقصد سے یہاں لایا گیا تھا۔

پولیس افسروں نے بتایا کہ سمگلنگ سے متعلق قوانین کہتے ہیں کہ پکڑی جانی والی اشیاء کو تلف کر دیا جائے اور ایسے میں شاید ان بلیوں کے ساتھ بھی ایسا ہی ہو۔

'تاہم، ہم نے بلیوں کی اتنی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے اب تک فیصلہ نہیں کیا'۔

مقامی ویب سائٹس پر جاری تصاویر میں ان بلیوں کو درجنوں اوپر تلے رکھے ہوئے لکڑی کے ڈبوں میں بند دیکھا جا سکتا ہے۔

ویت نام نے چوہوں کی آبادی کو کنٹرول میں رکھنے اورنیک نامی کیلئے بہت عرصہ سے بلیوں کے گوشت کھانے پر پابندی لگا رکھی ہے۔

تاہم، ہنوئی میں اب بھی درجنوں ریستورانوں میں بلیوں کا گوشت عام ملتا ہے۔

ہنوئی میں بلیاں عام طور پر سڑکوں پر نظر نہیں آتیں اور پالتو بلیوں کے مالک انہیں چوروں کے ڈر سے گھر میں رکھتے ہیں۔

یہاں کے ریستورانوں میں بلیوں کے گوشت کی مانگ پوری کرنے کیلئے اکثر انہیں چین، تھائی لینڈ اور لاؤس سے سمگل کیا جاتا ہے۔

چین میں بلیوں کا گوشت اتنا زیادہ پسندیدہ نہیں لیکن یہاں بھی کئی ایسے ریستوران موجود ہیں جہاں یہ 'خاص ڈش' دستیاب ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025