معید پیرزادہ ابوظہبی میں گرفتار
ابوظہبی : معروف پاکستانی اینکر پرسن معید پیرزادہ کو ابوظہبی میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں دفتر خارجہ نے معید پیرزادہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دبئی میں پاکستانی سفارتخانہ معید پیرزادہ سے مسلسل رابطے میں ہے۔
|
ڈان نیوز کے مطابق معید پیرزادہ کو پولیس نے جعل سازی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ معید پیرزادہ نے ایک ہسپتال میں زیرعلاج اپنے والد سے کچھ کاغذات پر دستخط لینے کی کوشش کی تھی جس پر انہیں پولیس نے گرفتار کر لیا۔
معید پیرزاد کا شمار ملک کے سینئر اینکر پرسنز میں ہوتا ہے اور "وقت ٹی وی" سے منسلک ہیں جس کےساتھ وہ انگریزی روزنامے "دی نیشن" میں کالم بھی لکھتے ہیں.
تبصرے (1) بند ہیں