’آمرانہ ذہنیت جمہوریت کے لیے خطرہ‘

شائع October 19, 2015
آمریت کے خلاف پارلیمان ہماری ڈھال ہے جسے ہر صورت مضبوط کرنا چاہیے —۔فائل فوٹو/ اے ایف پی
آمریت کے خلاف پارلیمان ہماری ڈھال ہے جسے ہر صورت مضبوط کرنا چاہیے —۔فائل فوٹو/ اے ایف پی

اسلام آباد: سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے افراد اور اداروں کے اختیارات سے تجاوز اور مداخلت کو جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم آمرانہ ذہنیت رکھنے والوں سے محتاط رہے۔

سانحہ کارساز کے شہدا کی یاد میں منائے گئے دن پر اپنے پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا کہ کچھ لوگ آج بھی آمرانہ سوچ رکھتے ہیں جنہیں بے نقاب اور ان کا مقابلہ کرنا ضروری ہے۔

یاد رہے کہ 2007 میں کراچی کے علاقے کارساز میں خود ساختہ جلا وطنی ختم کرکے وطن واپس آنے والی سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کی چیئرمین بینظیر بھٹو کے قافلے پر حملہ کیا گیا تھا، جس میں 160 سے زائد لوگ ہلاک ہوگئے تھے۔

اپنے پیغام میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ آمریت کے خلاف پارلیمان ہماری ڈھال ہے جسے ہر صورت مضبوط اور مستحکم کرنا چاہیے جبکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پیپلز پارٹی کسی کو پارلیمان کی حیثیت میں کمی لانے کی اجازت نہیں دے گی۔

آصف زرداری کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے سابق صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا کہ آصف زرداری کا پیغام بالکل واضح ہے اور وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دھرنے اور عدالتی بحران کے دوران بھی جمہوریت کو درپیش خطرات کے پیش نظر پہلے بھی اس طرح کے بیانات دے چکے ہیں۔

سابق صدر نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ جمہوری جہدو جہد سے ہمیں جو اہم سبق ملتا ہے وہ یہ ہے کہ مختلف اوقات میں آمریت کسی نہ کسی شکل اور توجیہات کے ساتھ موجود رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2007 کے سانحے نے جمہوریت کی حفاظت کرنے والوں اور دہشت گردوں کے درمیان واضح طور پر لکیر کھینچ دی جو وقت کے ساتھ مزید واضح ہوگئی جبکہ دہشت گردوں کے خلاف یہ جنگ فتح تک جاری رہنی چاہیے۔

تبصرے (2) بند ہیں

Sharminda Oct 19, 2015 11:01am
Dubai main tafreeh say fursat mil gaii.
AMIR Oct 19, 2015 05:04pm
Usool Bech Ke Masnad Khareednay Walo'n, Nigah-E-Ahl-E-Wafa Mein Bohat Haqeer Ho Tum, Watan Ka Pas Tumhein Tha Na Ho Sake Ga Kabhi, Ke Apni Hirs Ke Bande Ho Be-Zameer Ho Tum......

کارٹون

کارٹون : 26 جون 2025
کارٹون : 25 جون 2025