فیس بک سرچ ٹول دوبارہ متعارف
کیا آپ کو اپنی فیس بک پر کسی پرانی پوسٹ کو ڈھونڈنے میں دقت ہوتی ہے؟ صارفین کی اسی مشکل کو مدنظر رکھتے ہوئے فیس بک نے ٹائم لائن پر سرچ ٹول کو دوبارہ متعارف کروادیا ہے۔
پوسٹس کو ڈھونڈنے کے عمل کو آسان بنانے کے لیے اس ٹول میں متعدد کیٹیگرز بشمول پیپل، ایونٹس، پوسٹس، شیئرز اور فوٹوز جیسے فلٹرز کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
'پیپل' کی کیٹیگری میں مزید تفصیلات بھی دی گئیں ہیں جہاں آپ جنس، دلچسپی، مقام، کمپنی، اسکول اور دیگر فلٹرز کے ذریعے اپنی سرچ کو آسان بناسکتے ہیں۔
اپنا مطلوبہ سرچ کی ورڈ درج کردیں اور فیس بک آپ کو اس سے متعلق تمام پوسٹس تک لے جائے گا۔
خیال رہے کہ فیس بک صارفین طویل عرصے سے اس ٹول کو واپس متعارف کروانے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں جس کے بعد ٹائم لائن کو سرچ کرنے کے ٹول کو سامنے لایا گیا ہے۔
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔












لائیو ٹی وی
تبصرے (2) بند ہیں