برازیل میں دس لاکھ مظاہرین کا احتجاج جاری
برازیلیا: برازیل میں بھاری ٹیکسوں اور کرپشن کے خلاف 10لاکھ شہریوں کا احتجاج جاری ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک کی پچھلی بیس سالہ تاریخ کے دوران یہ سب سے بڑے مظاہرے ہیں۔ساؤپولو اور ریوڈی جنیرو میں کرایوں میں اضافہ واپس لے لیا گیا ہے تاہم مظاہرین پھر بھی احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق برازیل کے مختلف علاقوں میں جاری ان مظاہرین کی تعداد 10 لاکھ سے زائد بتائی جاتی ہے۔مظاہرین نے وزارت خارجہ کی عمارت میں گھسنے کی کوشش کی جس پر پولیس حکام نے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔
احتجاج کے پیش نظر صدر ڈلماروزیف نے جاپان کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیاہے کہ اسپتالوں میں طبی سہولیات ‘ اسکولوں میں تعلیم سے لیکر سڑکوں پر بھی توجہ دی جائے۔
مظاہرین نے 2014ء کے ورلڈ کپ اور 2018 ء اولمپکس کیلئے 26ارب ڈالر مختص کرنے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ۔