جکارتہ: انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا کے قریب 7.9 شدت کے زلزلے کے بعد مقامی حکام نے سونامی وارننگ جاری کردی۔

امریکی جیولاجیکل سروے کے مطابق زیر سمندر آنے والے زلزلے کی گہرائی دس کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں: جب زلزلہ آئے تو کیا کرنا چاہیے؟

زلزلے سے متعلق ایک مقامی ادارے نے شمالی، مغربی سماترا اور اکیہ کے علاقوں میں سونامی وارننگ جاری کی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ایک صحافی کے حوالے سے بتایا کہ مغربی سماٹرا میں زلزلے کی شدت واضح طور پر محسوس کی گئی اور لوگ اپنے گھروں سے نکل کر اونچے مقامات کی جانب چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں شدید زلزلہ، کم از کم 220 ہلاک

انہوں نے بتایا کہ زلزلے کے باعث سڑکوں پر ٹریفک مکمل طور پر رک گیا جبکہ لوگ گھبراہٹ کا شکار ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے باعث جانی یا مالی نقصان کے کم امکانات ہیں۔

خیال رہے کہ انڈونیشیا اکثر زلزلوں کا شکار رہتا ہے اور 2004 میں یہاں آنے والے سونامی کے باعث ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں