خضدار میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک

فائل فوٹو
کوئٹہ: پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر خضدار میں فائرنگ کے واقعہ میں دو افراد ہلاک ہو گے۔
پولیس کیمطابق ہفتہ کی شب خضدار کے علاقہ سکرن میں موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان نے ایک گاڑی پر فائر کیا گاڑی میں سوار دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
لاشوں کو شناخت اور پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال خضدار منتقل کر دیا گیا ہے۔
حملہ آور جائے واقعہ سے فرار ہو گئے، پولیس نے واقعہ کو ٹارگیٹ کلنگ قرار دیا ہے۔
فوری طور پر کسی نے واقعہ کی زمہ داری قبول نہیں کی ہے۔











لائیو ٹی وی