• KHI: Fajr 4:14am Sunrise 5:43am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:58am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am
  • KHI: Fajr 4:14am Sunrise 5:43am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:58am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am

بلوچستان: قلات سے 4 افراد کی لاشیں برآمد

شائع August 20, 2016

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے ضلع قلات میں گولیاں سے چھلنی 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں افراد کی لاشیں ضلع قلات کے علاقے نیمرغ سے ملیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اطلاع کے فوری بعد لاشوں کو اٹھانے کیلئے لیویز کی ٹیم کو روانہ کیا گیا، چاروں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

لیویز نے لاشوں کو شناخت اور پوسٹ مارٹم کیلئے قلات کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم فوری طور پر کسی گروپ یا تنظیم نے ان لوگوں کے قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

ادھر ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں آٹھ انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔

لیویز ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے پائپ لائن کے ساتھ دھماکا خیز مواد نصب کیا جسے بعد ازاں زور دار دھماکے سے اڑا دیا گیا۔

خیال رہے کہ علاقے میں ممکنہ بارودی سرنگوں کی موجودگی کے باعث پائپ لائن کی مرمت کا کام فوری طور پر شروع نہیں کیا جاسکا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ جیسے ہی سیکیورٹی فروسز علاقے کو کلیئر قرار دیں گے پائپ لائن کی مرمت کے کام کا آغاز کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 17 جون 2024
کارٹون : 16 جون 2024