لیاقت علی خان کی 65 ویں برسی
آخری سانس تک پاکستان کی سلامتی کی دعا مانگے والے شہید ملت خان لیاقت علی خان کی آج 65 ویں برسی منائی جارہی ہے، لیکن اب تک ان کے قاتلوں کا سراغ نہ لگ سکا۔
پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کو 16 اکتوبر 1951 کو راولپنڈی میں جلسے کے دوران فائرنگ کر کے قتل کردیاگیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : لیاقت علی خان پر الزامات کی حقیقت
نواب زادہ لیاقت علی خان یکم اکتوبر 1896 کو ہندوستان کے علاقے کرنال میں پیدا ہوئے تھے۔
انہوں نے ابتدائی تعلیم گھر سے، جبکہ 1918 میں ایم اے او کالج علی گڑھ سے گریجویشن کی، بعد ازاں برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔
1923 میں ہندوستان واپس آکر لیاقت علی خان نے سیاسی میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا اور مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔
وہ 1946 میں مسلم لیگ کےسیکریٹری جنرل بنے جبکہ قائد اعظم کے دست راست بھی رہے ، قیام پاکستان کی جدوجہد میں بابائے قوم کا بھرپور ساتھ نبھایا۔
1948 میں قائد اعظم کی وفات کے بعد وہ ملک کے پہلے وزیر اعظم کےطور پرقوم کےنگہبان بنے۔











لائیو ٹی وی