• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:33pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:58pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 4:02pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:33pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:58pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 4:02pm

تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ پاکستان میں عملی مرحلے میں داخل

شائع March 3, 2017

پاکستان میں کئی ارب ڈالرز کی لاگت کے حامل ترکمانستان-افغانستان-پاکستان-بھارت (تاپی) گیس پائپ لائن منصوبے پر عملی کام شروع ہو گیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے (اے پی پی) کے مطابق پٹرولیم اور قدرتی وسائل کے وزیر شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں فرنٹ اینڈ انجیئنرنگ اینڈ ڈیزائن (فیڈ) روٹ سروے کے کام کی افتتاحی تقریب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 22 سال بعد اس منصوبے کا عملی آغاز پاکستان کے لیے ایک شاندار لمحہ ہے۔

انھوں نے بتایا کہ فیڈ پراسس کا آغاز گذشتہ ہفتے افغانستان میں کیا گیا تھا اور اب اس کا آغاز پاکستان میں کیا جارہا ہے، جس کے تحت 56 انچ ڈایا میٹر کی 1680 کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھائی جائے گی، جس کے ذریعے روزانہ 3.2 ارب کیوبک فیٹ گیس ترکمانستان سے افغانستان اور پاکستان اور پھر پاک-بھارت سرحد تک جائے گی۔

مزید پڑھیں: تاپی گیس منصوبے کا سنگ بنیاد

وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ یہ منصوبہ مقررہ وقت میں مکمل کر لیا جائے گا اور اس کی مدد سے پاکستان، افغانستان اور بھارت کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستان اور بھارت کو فی کس 1.325 بلین مکعب فٹ گیس ملے گی جبکہ افغانستان کا حصہ 0.5 ملین کیوبک فٹ مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پرطالبان سےمذاکرات کافیصلہ

انھوں نے مزید کہا کہ ملک کو توانائی کی قلت کا سامنا ہے تاہم امید ہے کہ موجودہ حکومت کی مدت میں ہی اس پر قابو پا لیا جائے گا۔

تاپی پروجیکٹ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ پائپ لائن خطے میں امن، خوشحالی اور استحکام کی علامت ہوگی، جس سے یہاں اقتصادی سرگرمیوں کی نئی راہیں کھلیں گی۔

واضح رہے کہ دسمبر 2010 میں ترکمانستان میں منعقدہ تاپی کانفرنس کے موقع پر رکن ممالک کے سربراہان نے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 9 اکتوبر 2024
کارٹون : 8 اکتوبر 2024