’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ میں ماورا حسین کاسٹ

20 اکتوبر 2017
یہ ماورا حسین کی پہلی پاکستانی فلم ہوگی —۔
یہ ماورا حسین کی پہلی پاکستانی فلم ہوگی —۔

پاکستانی اداکارہ ماورا حسین اپنے کیریئر میں نہایت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔

کچھ روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ وہ بہت جلد ہم ٹی وی کے ڈرامے ’آنگن‘ میں کام کرتی نظر آئیں گی جس کی کہانی تقسیم کے دور پر مبنی ہے۔

مزید پڑھیں: ماورا حسین کا نیا ڈرامہ تقسیم کے دور پر مبنی

اور اب وہ پاکستان کی بلاک بسٹر ہٹ فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کے دوسرے حصے میں بھی کاسٹ کرلی گئی ہیں۔

فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ 2015 کی کامیاب فلم تھی —۔
فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ 2015 کی کامیاب فلم تھی —۔

فلم ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ 2015 کی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کا سیکوئل ہے، اس فلم میں ہمایوں سعید، حمزہ علی عباسی، واسع چوہدری اور احمد علی بٹ نے اہم کردار ادا کیے تھے۔

فلم کی کہانی 3 دوستوں پر مبنی تھی جو ہمایوں سعید کے ساتھ مل کر اپنی بیویوں کو بتائے بغیر چھٹی منانے باہر چلے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا جوانی پھر واپس آ رہی ہے؟

فلم میں ثروت گیلانی، عظمیٰ خان اور عائشہ خان نے حمزہ، احمد علی اور واسع کی بیویوں کا کردار ادا کیا، جبکہ مہوش حیات اور سوہائے علی آبڑو ہمایوں سعید کے ساتھ نظر آئیں۔

اس فلم کے سیکوئل میں بھی پاکستان کے نامور اسٹارز موجود ہیں، جن میں فہد مصطفیٰ، ماورا حسین اور سائرہ شہروز شامل ہیں جو فلم کی پرانی کاسٹ ہمایوں، احمد اور واسع کا ساتھ دیں گے۔

فلم میں پاکستان کی نامور کاسٹ موجود تھی —۔
فلم میں پاکستان کی نامور کاسٹ موجود تھی —۔

یہ ماورا حسین کی پہلی پاکستانی فلم ہوگی، وہ اس سے قبل بولی وڈ میں ’صنم تیری قسم‘ نامی فلم کے ساتھ ڈیبیو کرچکی ہیں جو 2016 میں ریلیز ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کے سیکوئل میں سائرہ شہروز کاسٹ

فلم کی شوٹنگ کا آغاز اگلے ماہ ترکی میں ہوگا، جس کے بعد اس کی شوٹنگ دبئی میں بھی کی جائے گی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم میں کام کرنے کے لیے صرف پاکستانی اداکاروں سے ہی نہیں بلکہ بولی وڈ اداکار رشی کپور سے بھی رابطہ کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ہدایت کار ندیم بیگ نے اپنی کامیاب کامیڈی فلم میں رشی کپور کو ایک کردار کی آفر دی تاہم اداکار نے اس سے معذرت کرلی اور کہا کہ پاکستانی فلموں میں ہندوستانی اداکاروں کو کاسٹ کرنے کے بجائے زیادہ بہتر خیال یہ ہوگا کہ وہ فلم کے لیے ایک مضبوط کہانی ڈھونڈیں جو ہندوستانی سینما پر بھی اپنا اثر چھوڑے۔

یہ بھی پڑھیں: ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ میں کام سے رشی کپور کی معذرت

ندیم بیگ نے ڈان سے بات کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی تھی اور کہا کہ تھا انہوں نے رشی کپور کو فلم میں ایک کردار کی پیشکش کی تھی۔

’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ 2018 میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Sara malik Oct 20, 2017 04:40pm
Plz tell about skin problems