جب بھی کیلشیم کی بات کی جائے تو ذہن میں سب سے پہلے دودھ کا خیال آتا ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسی بہت سی غذائیں ہیں جن میں کیلشیم کی مقدار اتنی زیادہ ہے کہ دودھ میں موجود کیلشیم بھی اس سے کم ہوگی۔

کیلشیم آپ کی جسمانی صحت کے لیے بےحد ضروری ہے تو اگر آپ کو دودھ پینا پسند نہیں، تو ان غذاؤں کا استعمال شروع کردیں۔

ایک امریکی تحقیق کے مطابق دودھ کے ایک گلاس میں 300 ملی گرام کیلشیم موجود ہوتی ہے، یہاں ان غذاؤں کی فہرست دیکھیں جو اس کیلشیم کے معاملے میں دودھ کو پیچھے چھوڑ دیں:

چنے

چنوں میں 315 مل گرام کیلشیم موجود ہے، تو اگر آپ کو چنے کھانا پسند ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اس کا استعمال بھی کافی فائدہ مند ہے۔

آپ اپنی پسند کی ڈش بنا کر ان چنوں کو اس میں شامل کریں یا پھر چنا چاٹ بنا کر گھر والوں کو کھلائیں۔

سبز پتوں کی سبزی

پالک جیسی سبزی صحت کے لیے بہت مفید مانی جاتی ہے، اور اگر آپ کو دودھ پینا نہیں پسند تو اپنے کھانوں میں سبز پتوں کی سبزی شامل کرلیں۔

دو کپ کے برابر سبزی میں تقریباً 394 ملی گرام کیلشیم موجود ہوتی ہے۔

بادام

یادداشت بہتر کرنی ہے تو بادام کھائیں، ایسا تو آپ نے بہت بار سُنا ہوگا، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بادام میں کیلشیم کی مقدار بھی بہت زیادہ ہوتی ہے۔

بادام بھرے ایک کپ میں تقریباً 320 ملی گرام کیلشیم موجود ہے۔

مچھلی

مچھلی شوق سے کھانے والوں کو یقیناً یہ پڑھ کر خوشی ہوگی کہ اس میں کیلشیم کی مقدار دودھ سے زیادہ ہوتی ہے، مچھلی کے ایک حصے میں ہی 340 ملی گرام کیلشیم موجود ہے۔

سوکھی انجیر

ادھا کپ انجیر میں 320 ملی گرام کیلشیم موجود ہے، تاہم یاد رکھے گا کہ ان میں کیلوریز بھی کافی زیادہ ہوتی ہے، اس لیے انجیر کھائیں ضرور مگر ذرا احتیاط سے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں