فلم ’ساون‘ کے نام ایک اور اعزاز
پاکستانی ہدایت کار فرحان عالم کی فلم ’ساون‘ نے صرف یہاں ہی شائقین کو متاثر نہیں کیا، بلکہ اسے بین الاقوامی سطح پر بھی بےحد پسند کیا جارہا ہے۔
’ساون‘ ایک پاکستانی ڈراما فلم ہے جو ایک 9 سالہ لڑکے کی حقیقی کہانی پر مبنی ہے جسے بلوچستان میں پولیو جیسے مرض کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں: آسکر ایوارڈز میں نامزدگی کے لیے فلم 'ساون' کا انتخاب
اس فلم کو امریکی ریاست ورجینیا میں الیگزینڈریا فلم فیسٹیول کے دوران بہترین غیر ملکی فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس بات کا اعلان فلم کے ہدایت کار نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فلم ’ساون‘ کا آسکر میں 91 فلموں سے مقابلہ
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بےحد فخر محسوس ہورہا ہے کہ فلم ساون کو 11ویں الیگزینڈریا فلم فیسٹیول میں بہترین غیر ملک فلم کا ایوارڈ دیا گیا، ساون کی مکمل ٹیم کو ایک اور کامیابی کی مبارکباد‘۔

فلم ’ساون‘ کی پروڈکشن مشہود قادری نے کی، فلم کی دیگر کاسٹ میں سلیم معراج، سید کرم حسین اور عمران اسلم شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: فلم ریویو: ’ساون‘
اس فلم کو کئی اور ایوارڈز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔
واضح رہے کہ فلم ساون پاکستانی کی جانب سے آسکر کی غیر ملکی فلموں کی کیٹیگری کے لیے منتخب ہونے والی پانچویں فلم ہے۔












لائیو ٹی وی