ایک ٹوئیٹ نے بدلی نوجوان کی قسمت

05 دسمبر 2017
— تصاویر بشکریہ کارٹر ولکرسن ٹوئٹر اکاؤنٹ
— تصاویر بشکریہ کارٹر ولکرسن ٹوئٹر اکاؤنٹ

چکن نگٹس کو مفت حاصل کرنے کے شوق نے ایک نوجوان کو دنیا بھر میں مشہور کردیا جبکہ ٹوئٹر بھی اس کی صلاحیت کا اعتراف کرنے پر مجبور ہوگیا۔

جی ہاں رواں سال مئی میں امریکی طالبعلم کارٹر ولکرسن نے ٹوئٹر کی تاریخ کی وہ ٹوئیٹ کی، جسے سب سے زیادہ ری ٹوئیٹس کا اعزاز حاصل ہوا۔

منگل کو ٹوئٹر نے 2017 کی سب سے زیادہ ری ٹوئیٹس ہونے والی ٹوئیٹس کی فہرست جاری کی اور اس میں وینڈی ولکرسن کی ٹوئیٹ سرفہرست ہے۔

مزید پڑھیں : نگٹس کے شوقین امریکی طالبعلم کاورلڈ ریکارڈ

اس طالبعلم نے 4 اپریل کو ایک امریکی فاسٹ فوڈ سے پوچھا کہ اگر ایک سال کے لیے مفت چکن نگٹس حاصل کرنے ہوں، تو کیا کرنا ہوگا۔

اس پر فاسٹ فوڈ چین نے اس کے سامنے ٹوئیٹ کو 18 ملین بار شیئر ہونے کا چیلنج رکھا تھا۔

کارٹر ولکرسن نے اس چیلنج کو قبول کیا اور #NuggsForCarter کے ہیش ٹیگ کے ساتھ مفت نگٹس کے حصول کے لیے اپنی مہم کا آغاز کیا۔

حیران کن طور پر متعدد مشہور شخصیات اور برانڈز نے بھی اس مہم میں نوجوان کا ساتھ دیا۔

اب ٹوئٹر نے بتایا ہے کہ اس طالبعلم کی ٹوئیٹ 36 لاکھ بار ری ٹوئیٹ ہوئی اور اس طرح اس نے 2014 کی آسکر سیلفی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

یعنی اس نوجوان نے لگ بھگ ناممکن کام کو ممکن بنا دیا کیونکہ کسی عام فرد کی ٹوئیٹ کو اتنی بار ری ٹوئیٹ کیا جانا عام طور پر دیکھنے میں نہیں آتا۔

یہ بھی پڑھیں : انٹرنیٹ کیسے زندگی بدلتا ہے

اس کامیابی کے بعد فاسٹ فوڈ چین نے سال بھر مفت نگٹس تو دینے کا اعلان کیا ہی، اس کے ساتھ ساتھ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی اس نوجوان کا نام محفوظ کرلیا گیا۔

اب اسے ٹوئٹر کی جانب سے بھی ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں