• KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C
  • KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C

کوئٹہ: ویمن یونیورسٹی میں تدریس دوبارہ شروع

شائع July 10, 2013

سید علی شاہ، تصویر۔۔۔۔

کوئٹہ: خطرات اور دھمکیوں کے باوجود سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی طالبات نے اپنا تعلیمی سفر شروع کردیا ہے۔

ایس بی کے ویمن یونیورسٹی میںخود کش بم دھماکے کے بعد جس میں ایک درجن طالبات ہلاک ہوئی تھیں 25 دنوں بعد سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ کھول دی گئی ہے۔

بلوچستان کی واحد ویمن یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

طالبات جائے واقعہ پر جمع ہوئیں اور حکومت اور یونیورسٹی کی انتظامیہ کی سیکیورٹی کی ناکامی پر نعرہ بازی کی جس میں پندرہ جون کو خود کش حملہ کیا گیا تھا۔

تقریباً چالیس طالبات دوبارہ پڑھائی شروع کرنے کیلئے یونیورسٹی پہنچیں، ایک پر جوش طالبہ نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ ہمارے سر دہشت گردوں کے آگے نہیں جھکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مشکلات کے باوجود ہم جدوجہد جاری رکھیں گے۔

ویمن یونیورسٹی بم دھماکے کے بعد غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دی گئی تھی، انٹیلی جنس آفیشلز نے یہ انکشاف کیا تھا کہ یونیورسٹی کی بس پر حملہ بس میں سوار ایک خود کش بمبارعورت نے کیا تھا۔

ایس بی کے کی وائس چانسلر فرزانہ جبیں نے رپورٹر کو بتایا کہ طالبات کو تحفط کو یقینی بنانے کیلئے انتہائی سخت سیکیورٹی اقدامات کیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے اندر نگرانی کیلئے خفیہ کیمرے نصب کیئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے داخلی گیٹ پر گاڑیوں کی چیکنگ کیلئے اسکینر نصب کیئے گئے ہیں، اور دیواروں پر خار دار تار لگائے گئے ہیں۔

شائستہ اور ایک دوسری طالبہ نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ دھمکیوں کے باعث ان کے والدین انہیں یونیورسٹی جانے سے منع کر رہے ہیں، شائستہ نے کہا کہ میں یونیورسٹی میں ہوں مجھے اس کی پرواہ نہیں کہ کیا ہو گا۔

کسی بھی ناخشگوار واقعہ کے پیش نظر پولیس اور پیرا ملٹری اہلکاروں کو یونیورسٹی کے باہر تعینات کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025